سابق صدر پرویز مشرف کی نئی تصویر جاری

بشکریہ اے پی ایم ایل

سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کی نئی تصویر جاری کی گئی ہے۔

تصویر اے پی ایم ایل کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ہے۔ جسے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی ری ٹوئٹ کیا ہے۔

تصویر میں سابق صدر ویل چیئر پر موجود ہیں اور مسکرا رہے ہیں، تاہم تصویر میں وہ کافی کمزور نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف علاج کیلئے دبئی میں رہائش پذیر ہیں۔ سابق صدر 1943 میں بھارت کے شہر دہلی میں پیدا ہوئے۔ 1947 کی تقسیمِ ہند کے بعد ان کے والدین ہجرت کرکے پاکستان آ گئے۔ سال 1961 میں انہوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں داخلہ لیا۔

بیرسٹر سلمان صفدر کا عدالت کے سامنے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف اس وقت شدید علیل ہیں اور وہ خصوصی عدالت کی جانب سے دیے گئے آپشن کے باوجود ذہنی طور بھی اس قابل نہیں ہیں کہ وہ اپنا سکائپ پر بیان ریکارڈ کرا سکیں۔

سابق صدر سال 1999 میں اقتدار میں آئے۔ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد ان پر متعدد بار دہشت گرد حملے بھی کیے گئے۔ سال 2007 میں  سابق صدر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی، جب کہ اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو معزول کرنے کی وجہ سے ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔