سابق نگران وزيراعظم ميرہزارخان انتقال کرگئے

سابق نگران وزيراعظم ميرہزارخان کھوسہ انتقال کرگئےہیں۔

ميرہزارخان کھوسہ بلوچستان کےسابق گورنراورچيف جسٹس بھی رہے۔ ميرہزارخان کھوسہ 1 ماہ سے کوئٹہ کے اسپتال ميں زيرعلاج تھے۔انکے صاحبزادے ایڈووکیٹ بلوچستان ہائی کورٹ میر امجد حسین کھوسہ کی جانب سے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی گئی تھی۔ ان کی ميت کوئٹہ سے ماممجھی پورلائی جائے گی۔ان کی نماز جنازہ اور تدفین درگاہ کٹبارشریف میں ہوگی۔ مير ہزار خان کھوسہ کا انتقال 92 سال کی عمر ميں ہوا۔ ميرہزارخان کھوسو 2013 کےعام انتخابات سے قبل نگراں وزيراعظم تھے۔

متعلقہ خبریں