سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کیخلاف نیب انکوائری مکمل

SHC-Qaim-ALi-Shah-Khi-02-08

فائل فوٹو

نیب نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے خلاف ایک انکوائری مکمل کر لی، ریفرنس دائر کرنے کا معاملہ ہیڈ کوارٹر کو ارسال کر دیا گیا۔

پیش رفت سے متعلق نیب پراسیکیوٹر نے سندھ ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ بروہی اسکیم کے نام پر زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی انکوائری مکمل کرلی ہے۔ انکوائری مکمل کر کے ریفرنس کے لیے ہیڈ کوارٹر بھیج دیا ہے۔

پراسیکیوٹر کے مطابق اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے اہم ثبوت ہیں۔ ہیڈ کوارٹر سے سفارشات کے بعد رپورٹ پیش کر دیں گے۔

عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 3 اگست تک توسیع کر دی۔

متعلقہ خبریں