ساجدسدپارہ کےٹو پہاڑ سر کرنےجمعہ کو روانہ ہورہےہیں

علی سدپارہ فروری میں لاپتہ ہوگئے تھے

ساجد سدپارہ نے کےٹو پہاڑ کو سر کرنے کی مہم آج سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں جمعرات کو قومی ہیرو کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے بتایا کہ جمعہ کو  کے ٹو کی پہاڑی سر کرنے جارہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ والد علی سدپارہ کےٹو سرکرنے گئے لیکن واپس نہ آسکے۔

ساجد سدپارہ کی ٹیم میں غیرملکی کوہ پیما بھی شامل ہیں اور ان کا کےٹو پر ڈوکیومنٹری فلم بنانے کا پروگرام ہے۔ ساجد سدپارہ نے بتایا کہ جون اسنو اور علی سدپارہ کی زندگی پر ڈاکیومنٹری بنائی جائے گی۔ اس مہم کا مقصد یہ بھی ہے کہ کےٹو پر جاکر یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ علی سدپارہ اور جان اسنو کے ساتھ کیا ہوا تھا۔

ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ کے ٹو کو سر کرنے میں 40 سے 45 دن لگ سکتے ہیں اوراس دوران سرچ آپریشن بھی کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان سے کےٹو سرکرنےکی بات کی تھی لیکن ان کی جانب سےکوئی جواب اب تک نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں