سارہ خان ،فلک شبیرکا شادی کی پہلی سالگرہ پرمداحوں کیلئے تحفہ

تصویر:یوٹیوب/ماسومکس ریکارڈز

سارہ خان اور فلک شبیرنےشادی کی پہلی سالگرہ پرمداحوں کو تحفہ دیتے ہوئے رومانوی گانا ‘زندگی’ ریلیزکردیا۔

چند روز قبل اپنی پہلی ویڈنگ اینورسری پر مداحوں کو سالگرہ پر ‘سرپرائز’ کی اطلاع دینے والی سارہ نے انسٹاپرگانے کا ٹیزر شیئرکرتے ہوئے لکھا ‘ ہمیں شادی کی پہلی سالگرہ مبارک ہو’۔

سارہ نے گزشتہ ہفتے فلک اور ان کے پرستاروں کے ساتھ اپنے حال ہی میں اختتام پزیرہونے والے ڈرامہ سیریل ‘رقص ‘ بسمل کی کامیابی سیلیبریٹ کی تھی،فلک نے ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ سارہ سے پوچھتے ہیں کہ ناظرین کے زبردست ردعمل کے بارے میں ان کا کیا کہنا ہے۔ جواب میں سارہ نے اظہار تشکرکے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ شادی کی سالگرہ کے موقع پر ہمارے مداحوں کے لئے ایک سرپرائزہوگا۔

بعدازاں سارہ نےگانے کے کچھ ٹیزرشیئرکرتے ہوئے بتایا تھا کہ گانا 16 جولائی کو ریلیز کیاجائے گا اور یہی وہ تحفہ ہے جس کا انہوں نے وعدہ کیا تھا۔

انسٹاگرام پرسارہ کو پھول دے کراظہارمحبت کی ویڈیوزوتصاویرشیئرکرنے والے فلک ‘زندگی’ کی میوزک ویڈیو کے آغازمیں بھی کچھ ایساہی کرتے نظرآرہے ہیں۔ ویڈیومیں دونوں کو زندگی کے خوبصورت لمحات شیئر کرتے دکھایاگیا ہے۔

دونوں کے فالوورز نے گانے کی تعریف کے ساتھ شادی کی مبارکباد اورنیک خواہشات بھیجیں، بیشتر نے اپنے تبصروں میں فلک کے اپنی اہلیہ کے ساتھ انداز محبت کوسراہا۔

سارہ اور فلک شبیر نے 14 جولائی 2020 کو منگنی کا اعلان کیا تھا جس کے اگلے ہی روز شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور دونوں نے 17 جولائی کو کراچی میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔

ڈرامہ سیریل ثبات میں منفی کردارسے داد سمیٹنے کے بعد سارہ کو عمران اشرف اعوان کے ساتھ ڈرامہ رقص بسمل میں بھی بے حد پسند کیا گیا۔

سارہ کا آنے والاڈرامہ ‘ لاپتہ’ ہے جس میں عائزہ خان بھی گیتی کا مرکزی کردارادا کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں