سارہ خان اورفلک نے نئی تصاویرمیں خوشخبری کی تصدیق کردی

فائل فوٹو

اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے مداحوں نے نئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جلد اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی تصدیق کردی ہے۔

جولائی 2020 میں اچانک شادی کرنے والے سارہ اور فلک کی رواں سال اپریل میں کی جانے والی ایک انسٹا پوسٹ نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کو جنم دیا تھا کہ سارہ امید سے ہیں لیکن دونوں کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

سارہ اور فلک دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویرشیئرکی جن سے ظاہر ہورہا ہے کہ دونوں جلد اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہیں گے۔

کیپشن میں قرآنی آیات کا ترجمہ لکھنے والی اس جوڑی  نے اپنے فالوورز کو یہ خوشخبری سناتے ہوئے دعاوں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔

دونوں کے مداحوں نے تبصروں میں مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل اپریل میں سارہ اسپتال میں بھی داخل رہیں تاہم مداحوں کے ساتھ ان کی تصاویر شیئرکرنے والے فلک نے وجہ نہیں بتائی تھی، بعد ازاں اداکارہ کے منیجرکی جانب سے کہا گیا کہ انہیں ٹائیفائیڈ ہوگیا ہے۔

سارہ اور فلک شبیر نے 14 جولائی 2020 کو منگنی کا اعلان کیا تھا جس کے اگلے ہی روز شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور دونوں نے 17 جولائی کو کراچی میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا تھا۔

ڈرامہ سیریل ‘ ثبات ‘ میں منفی کردارسے داد سمیٹنے کے بعد سارہ کو عمران اشرف اعوان کے ساتھ آن ائرڈرامے ‘ رقص بسمل ‘ میں بھی خوب پسند کیاجارہا ہے۔

سارہ نے انسٹا پرنئے آنے والے ڈرامہ ‘ لاپتہ ‘ کی تصاویر ویڈیوز بھی شیئرکیں جس میں عائزہ خان بھی گیتی کا مرکزی کردارادا کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں