ساہیوال:اسپتال سے اغوا ہونے والا بچہ پولیس نے بازیاب کروالیا

ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال سے اغوا ہونے والا 9 ماہ کا بچہ پولیس نے بروقت  کارروائی کرکے بازیاب کروالیا ہے۔ ملزمہ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ساہیوال پولیس کے مطابق لاہور کی رہائشی مریم بی بی نے ساہیوال ڈی ایچ کیو اسپتال سے 9 ماہ کا بچہ ہفتے کی شام کو اغوا کیا اور بس کے ذریعے لاہور جا رہی تھی۔فرید ٹاؤن پولیس ساہیوال نے تین گھنٹے میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے اغوا کار خاتون اور اس رکشہ  کا سراغ لگایا جس میں سوار ہوکر ملزمہ بس اسٹینڈ پہنچی تھی۔بس کو ٹریس کرنے کے بعد تھانہ صدر پتوکی پولیس کو  اطلاع دی۔

ایس ایچ او صدر پتوکی کی سربراہی میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئےمذکورہ بس کو روکا گیا۔ بس میں سوار خاتون سے بچے کو بازیاب کرواکر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ڈی پی او  قصور عمران کشور  نے بروقت اور اچھی کارکردگی پر پولیس کی ٹیموں کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ خبریں