ساہیوال: مہنگی ترین کارکا ڈیزائن چند لاکھ روپے میں تیار

رضوان علی نےمنفرد ڈیزائن 4ماہ کی محنت سے تیار کیا

ساہیوال کے ایک محنت کش کار ڈینٹر نے مشہور زمانہ مہنگی ترین کار بگاٹی کا ڈیزائن چند لاکھ روپے میں تیار کر لیا۔

کار ڈینٹر رضوان علی نے یہ کار ہالی وڈ کی ایک فلم میں دکھائی جانے والی مشہور زمانہ بگاٹی کو دیکھ کر بنائی۔ کار کا یہ منفرد ڈیزائن 4ماہ کی محنت سے تیار کیا گیا۔ کار میں چار افراد بیٹھتے ہیں جس میں کافی سہولیات موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں