سجاول: دریائےسندھ میں کشتی الٹ گئی، 8میں سے6خواتین کوبچا لیاگیا

Sujawal boat overturn

سجاول کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹے سے 8 خواتیں ڈوب گئیں جس میں سے 6کو بچا لیا گیا جبکہ دو خواتین کی تلاش جاری ہے۔

سجاول کی یونین کونسل بیلو میں گاؤں نوح ولڑو کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا۔

ڈوبنے والی دو خواتین کے نام بینظیر ولڑو اور میمی ولڑو بتائے جارہے ہیں جبکہ مقامی غوطہ خوروں اور کشتی کے چلانے والے شخص نے چھ خواتین کو پانی سے نکال کر ڈوبنے سے بچا لیا ہے۔ کشتی میں سوار خواتین کا تعلق گائوں نوح ولڑو سے ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی خواتین کا دریائے سندھ کی دوسری طرف زمینوں پر کھیتی باڑی سلسلے میں آنا جانا ہوتا رہتا ہے۔ آج صبح تیز ہواؤں کے باعث کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور حادثہ پیش آگیا۔

ریسکیو عملے کی جانب سے دونوں خواتین کی تلاش کا کام جاری ہے۔

متعلقہ خبریں