سجل علی اور بلال عباس کی ’کھیل کھیل میں‘ انٹری

معروف اداکارہ سجل علی اور اداکار بلال عباس خان ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔

اداکارہ سجل علی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں ایک فلم کے اسکرپٹ کی تصویر شیئر کی ، جس کے مطابق انہوں نے ہدایتکار نبیل قریشی کی فلم کھیل کھیل میں سائن کرلی ہے۔

سجل علی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’بسم اللّٰہ‘ لکھا ۔

دوسری جانب اداکار بلال عباس خان نے بھی وہی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ۔

بلال عباس خان نے اپنے اکاؤنٹ پر مداحوں کو یہ خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلی بار پاکستان کے بہترین ہدایتکار اور پروڈیوسر کے سا تھ کام کرنے جا رہے ہیں،اور ساتھ میں بلال عباس کا کہنا ہے کہ اس بار ملتے ہیں تھیٹر میں۔

واضح رہے کہ سجل علی اور بلال عباس کی فلم ’ کھیل کھیل میں‘ کے ہدایتکار نبیل قریشی جبکہ پروڈیوسر فضا علی میرزا ہیں۔

متعلقہ خبریں