سجل علی کی سالگرہ پر بھائی کا جذباتی پیغام

پاکستانی اداکارہ سجل علی کے چھوٹے بھائی علی سید نے سالگرہ کے موقع پر بہن کیلئے جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی آج اپنی 28 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

علی سید نے انسٹاگرام پر اداکار کے ساتھ صبور کی شیندی میں بہن سجل علی کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے سجل علی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔

علی سید نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آپ واقعی خوش قسمت ہیں کہ میں آپ کا اکلوتا بھائی ہوں آپ کے لیے ڈھیروں پیار، خوشیاں اور دعائیں ہمیشہ، تم اتنا خوش رہو کے میں کبھی اداس نہ ہوں۔

علی نے آخر میں ماں کی خوبصورت نشانی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

دوسری جانب اداکارہ کو اُن کے مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبادکبادیں موصول ہورہی ہیں۔

تازہ ترین

اسلام آباد: پولیس اوردہشتگردوں میں مقابلہ اہلکارشہید، 2ملزمان ہلاک
کوئٹہ: خواتین کیساتھ ناروا سلوک پرایڈیشنل ایس ایچ او اوراہلکارمعطل
مکار سیاستدانوں اورمافیاز نے اداروں کو بھی کرپٹ کردیا، وزیراعظم
ابوظہبی: مشتبہ ڈرون حملہ، ٹینکرزدھماکوں میں پاکستانی سمیت 3افراد ہلاک