سرکاری ملازمتوں میں اردو بولنے والوں کو ترجیح نہ دينےکا تاثرغلط ہے،آغاسراج

سرکاری ملازمتوں کا صوبے میں اپنا طریقے کار ہے۔

آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ صوبے میں سرکاری ملازمتوں میں اردو بولنے والوں کو ترجیح نہ دينے کا تاثر غلط ہے۔

کراچی کی احتساب عدالت میں بدھ کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔گواہ ایف بی آر کے ملازم منیراحمد کا بیان قلمبند کیا گیا۔ وکلاء کی جانب سے گواہ کے بیان پر جرح مکمل کرلی گئی۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 2 جون تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرالیکشن کمیشن سےگواہ طلب کرلیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتےہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک پی ٹی آئی اور جہانگیر ترین کا اندرونی معاملہ ہے۔دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔

آغا سراج درانی نے بتایا کہ سرکاری ملازمتوں کا صوبے میں اپنا طریقے کار ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات ہیں کہ ملازمتوں کے حوالے سے اشتہار شائع کروائے جائیں۔

 انھوں نے مزید کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور وہ جس کو چاہیں ووٹ دیں۔

متعلقہ خبریں