سری دیوی کی بیٹی کا والدہ کیلئے جذباتی پیغام

بھارتی اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور نے والدہ کا یادگار نوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی تیسری برسی کے موقع پر اُن کی بڑی صاحبزادی جھانوی کپور نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کی یاد میں ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی۔

جھانوی کپور نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں سری دیوی کا ایک یادگار نوٹ شیئر کیا جو اُنہوں نے اپنی زندگی میں اپنے ہاتھ سے اپنی بیٹی کے لیے لکھا تھا جس میں لکھا تھا کہ ’میں تُم سے بہت پیار کرتی ہوں، تُم دنیا کی بیسٹ بےبی ہو‘۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’میں آپ کو بہت یاد کررہی ہوں‘۔

دوسری جانب سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ اور والد کی ماضی کی نایاب تصویر شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی موت سال 2018 میں 24 فروری کو دبئی کے ایک ہوٹل میں ڈوب جانے کے باعث ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں