سری لنکا نے پاکستان کو ہر شعبے میں شکست دے کر ایشیا کپ جیت لیا

اتوار کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں171 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد رضوان 55 اور افتخار احمد 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے پرامود مدوشن نے چار اور ہسارنگھا ڈی سلوا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔