سعودی عرب میں عید الاضحی 20 جولائی کو ہوگی

فائل فوٹو

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد یکم ذوالحج 11 جولائی کو ہوگی۔

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی کمیٹیوں کا اجلاس آج ریاض میں ہوا۔

اجلاس میں سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ کمیٹیوں کی طرف سے جمعہ کی شام ذو الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی تاہم چاند نظر نہیں آیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں یکم ذوالحج 11 جولائی بروز اتوار کو ہوگی، جب کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 19 جولائی کو ہوگا اور 20 جولائی کو عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے علاوہ عرب ممالک متحدہ عرب امارات، عراق، لیبیا، شام، یمن اور دیگر میں بھی عید الاضحی 20 جولائی کو منائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں