سعودی عرب نے غیرملکیوں کورواں سال حج کی اجازت دےدی

60,000 overseas pilgrims including Pakistanis to perform Hajj this yearسعودی عرب نے رواں سال حج کیلئے دنیا بھر سے 60 ہزار عازمینِ حج کو حجازِ مقدس آنے کی اجازت دے دی ہے۔

کرونا کی وبا کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ سعودی عرب میں کسی غیر مقامی کو حج پر آنے کا موقع ملے گا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق 18 سال سے کم اور 60 سے زائد عمر کے افراد کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عازمین کو کرونا ویکسینیشن کے ساتھ سعودی عرب میں 3 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

حج کے خواہش مندافراد کو میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا،خواہش مند افراد کو رپورٹ دینا ہوگی کہ وہ 6 ماہ میں بیمار نہیں ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی وزارت خارجہ نے سعودی حکومت سے رابطہ کرکے چینی ویکسین رجسٹرڈ کرنے کی درخواست کی۔

پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستانیوں نے چینی ویکسین لگوائی ہے، جب کہ ڈاکٹرز دوبارہ کوئی اور ویکسین لگوانے کی اجازت نہیں دیتے۔

پاکستان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سعودی وزارت صحت عازمین حج کیلئے چینی ویکسین کی اجازت دے۔

متعلقہ خبریں