
فائل فوٹو
سلمان خان کی فلم ” دبنگ” کا کردارانسپکٹرچُلبل پانڈے ایک بار پھرمداحوں کو محظوظ کرنے آرہا ہے لیکن اس باریہ کارٹون چینل پرنظرآئے گا۔
اداکارکی سال 2010 میں ریلیزہونے والی سپر ہٹ بالی ووڈ فلم کا اینی میٹڈ ورژن کارٹون نیٹ ورک اور ڈزنی پلس پردکھایا جارہا ہے۔
سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپر سیریز کا پرومو شیئرکرتے ہوئے سلمان خان نے بتایا ” بھیا جی مسکرائیں، آ گئے ہیں ‘چُلبل پانڈے’ اپنے اینی میٹڈ اندازمیں، ” دبنگ – دی اینیمیٹڈ سیریز” 31 مئی سے ہرروز12 بجے ، کارٹون نیٹ ورک پر”۔
Bhaiyaji smile! Aa gaye hain ‘Chulbul Pandey’ apne animated avatar mein in ‘Dabangg-The Animated Series’ 31st May se, har roz 12 baje, Cartoon Network par! #ThankYouForBeingDabangg #BeDabanggWithCartoonNetwork #CosmosMaya.https://t.co/vhC4lzuKAz
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) May 30, 2021
ایک اور ٹویٹ میں اداکار نے لکھا ” بچپن سے یاد آیا، سواگت نہیں کرو گے ہمارا؟ چُلبل پانڈے لینڈ ہورہے ہیں ڈزنی پلس ایچ ایس وی آئی پی پر”۔
دبنگ خان نے اپنی اس مقبول ترین فلم کا حوالہ دیتے ہوئے مزید لکھا ” وہی ایکشن، وہی مستی، لیکن ایک نئے اندازمیں، سواگت توکرو”۔
Bachchon se yaad aaya, swagat nahi karoge humara? Chulbul Pandey land ho rahe hai @DisneyplusHSVIP pe. Wahi action, wahi masti, lekin ek naye avatar mein! #SwagatTohKaro #CosmosMaya. https://t.co/jahmou7lB6
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) May 30, 2021
فلم دبنگ نے بھارت سمیت دنیا بھرمیں خوب کمائی کی تھی جس کے بعد فلم کے 2 سیکوئل بنائے گئے۔ فلم کی کہانی ایک چھوٹے سے گاؤں کے پولیس انسپکٹرچُلبل پانڈے کے اردگرد گھومتی ہے جس کا کردار سلمان خان نے ایسا نبھایا کہ آج تک شائقین فراموش نہیں کرسکے۔
تینوں فلموں میں سلمان خان کے مقابل مرکزی کردار اداکارہ سوناکشی سنہا نے ادا کیا جبکہ دیگرکرداروں میں ونود کھنہ، سونوسود ، ارباز خان اور ڈمپل کپاڈیہ شامل تھے۔
متعلقہ خبریں