سمجھ نہیں آتا پاکستانی اداکاروں میں کیا مُتاثرکُن ہے،کومل عزیز

تصویر: انسٹاگرام/کومل عزیز

اداکارہ کومل عزیز نے انسٹا لائیو سیشن میں خود سے متعلق چند ایسی باتوں کا انکشاف کیا ہے جو شاید ہی اس سے قبل ان کے مداح جانتے ہوں۔ اداکارہ کو خود سمیت پاکستانی اداکاروں میں سے کچھ بھی متاثرکن نہیں لگتا۔

اداکارہ ‘ اومل بائی کومل ‘ کے نام سے کپڑوں کے ایک برانڈ کی مالک ہیں لیکن اس مقام تک پہنچنے کیلئے انہوں نے بہت مشکلات کا سامنا کیا۔

ایک فالوور نےکومل سے پوچھا کہ انہیں کیا چیز مضبوط بناتی ہے؟ اداکارہ نے بتایا کہ پدرشاہی معاشرے میں بھائی کے بغیر پرورش پائی، والد کا انتقال بہت کم عمری میں ہوا، تعلیم حاصل کرنے کیلئے بہت جدوجہد کی کیونکہ اس مقصد کیلئے درکاررقم نہیں تھی۔ خود پربیتی مشکلات آپ کو مضبوط بناتی ہیں اورمیں اس کیلئے شکر گزار ہوں۔

انڈسٹری سے کس سے متاثر ہیں ؟ اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے انکشاف کیا ‘ کسی سے نہیں ‘۔ کومل نے لکھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی پاکستانی اداکاروں میں کیا متاثر کن ہے۔ ان کی ظاہری شکل وصورت؟ ان کا پیسہ کیونکہ وہ پیسے سے ہرچیز کی توثیق کرسکتے ہیں۔

کومل کے مطابق وہ عبدالستار ایدھی ، ادیب رضوی اور ان جیسی تمام شخصیات سے متاثر ہیں جو دکھاوے کے بغیرانسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔

ایک فالوور کو جواب دیتے ہوئے کومل نے واضح کیا کہ انہوں نے امریکا اور پاکستان سے بزنس کی تعلیم حاصل کی ہے۔ 15 سال کی عمر سے بزنس ٹریننگ شروع کردی تھی اور18 سال کی عمر میں وہ سونے میں سرمایہ کاری کرتی تھیں۔ ان کا سب سے بڑا پیشن کاروبار کرنا ہے۔

اداکارہ نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ ممکن ہو تو بیرون ملک یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کریں بصورت دیگرملکی یونیورسٹیز سے بہتر تعلیم اور زیادہ سے زیادہ انٹرن شپس کرکے تجربہ حاصل کریں۔ لڑکیوں کو تعلیم کے بعد مالی طور پرخود مختار ہونے کے ساتھ ساتھ جسمانی و ذہنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔

کومل نے بتایا کہ شوبزانڈسٹری میں اپنے بل بوتے پرقدم رکھا ، اس کیلئے میرے پاس کوئی سفارش نہیں تھی۔

اداکارہ کےمعروف ڈراموں میں راز الفت ، کاسہ دل، عشق بے نام، بساط دل، سہیلیاں اور دیگرشامل ہیں۔

متعلقہ خبریں