تيز ہواؤں کے ساتھ شديد بارشيں جاری
سمندری طوفان تاؤتے کے بھارتی ساحلی ریاست کیرالہ ،کرناٹکا، تامل ناڈو اور مہاراسٹرا پر اثرات پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔ تيز ہواؤں کے ساتھ شديد بارشيں جاری ہیں۔
سمندری طوفان رياست گوا ميں ساحل سے ٹکرا گيا ہے۔تیزہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کيا جارہا ہے۔
اس سے پہلے کيرالہ ميں تيز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔کئی بل بورڈز گر گئے ہیں جبکہ درخت اکھڑگئےاورگھروں کی چھتیں اُڑگئی ہیں۔متعدد حادثات میں
کئی افراد ہلاک اوربہت سے زخمی ہوئے ہیں۔ رہائشی علاقوں ميں پانی میں داخل ہوگیا ہے۔ پانی کی سطح بلند ہونے پر 3 بندوں کے دروازے کھول دیے گئے ہيں۔
سمندری طوفان تيزی سے گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے اور آئندہ 18 سے 24 گھنٹوں کے دوران مزيد شدت اختيار کرسکتا ہے۔
اس وقت تامل ناڈو، کرناٹکا اور مہاراشٹرا بھی خطرے کی زد ميں آگئے ہيں۔ شديد بارشوں سے سيلابی صورتحال اور لينڈ سلائيڈنگ کا خطرہ پيدا ہے۔کئی رياستوں ميں ريڈ الرٹ جاری کرديا گيا ہے۔
متعلقہ خبریں