بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے اپنے والد سنیل دت کی برسی کے موقع پر ان کے ساتھ لی گئی ایک یادگار تصویر شیئر کردی ۔
اداکار سنجے دت نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے والد ان کے لیے دوست، رہنما بلکہ سب کچھ ہی تھے۔
A parent, an idol, a friend, a mentor – you were everything to me. Love you Dad, miss you. pic.twitter.com/8PRhk1rTYU
— Sanjay Dutt (@duttsanjay) May 25, 2021
ساتھ میں سنجے نے لکھا کہ وہ اپنے والد کو بہت پیار کرتے ہیں اور انھیں بہت یاد بھی کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ سنیل دت 25 مئی 2005 کو ممبئی میں اپنے گھر میں صبح کے وقت مردہ حال میں پائے گئے تھے۔
سنیل دت ممبئی سے کانگریس کے رکن اسمبلی کے عہدے پر فائز رہے، انہوں نے فلم ‘مجھے جینے دو’، ‘یادیں’ اور ‘خاندان’ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
متعلقہ خبریں