سنجے دت کی سالگرہ پرمداحوں کیلئے نئی جھلک

بالی ووڈ اداکار سنجے دت آج اپنی 62ویں سالگرہ منارہے ہیں، اس خاص دن کے موقع پرانہوں نے بے چینی سےانتظارکرنے والے مداحوں کیلئے نئی فلم “کے جی ایف چیپٹر2” کا پوسٹرشیئرکیا ہے۔

سنجے دت29جولائی انیس سو انسٹھ میں ممبئی میں پیدا ہوئے۔بھارتی فلم انڈسٹری میں سنجو بابا کہلانے والے سنجے دت نے انیس سو اکہتر میں فلم ریشماں اور شیرا میں چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ سنجے دت پہلی بار انیس سو اکیاسی میں فلم روکی میں ہیرو بنے اور جلد فلمی دنیا پر چھا گئے۔

ان کے اس خاص موقع پر بالی ووڈ کے مشہور شخصیات سمیت ان کے دوستوں نے انہیں سوشل میڈیا پر مبارکباد پیشکی۔

سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹرپرفلم کا نیا پوسٹرشیئرکرتے ہوئے سنجے دت نے لکھا کہ سالگرہ کی تمام مبارکباد دینے کے لئے مداحوں کا بہت بہت شکریہ، کے جی ایف چیپٹر2 میں کام کرنا میرے لیے خوشی کی بات ہے، میں جانتا ہوں کہ آپ سب ایک طویل عرصے سے فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ انتظار کرنا قابل ہوگا۔

سنجے دت اس فلم میں حریف کا کردار ادا کرتے نظرآئیں گے، فلم “کے جی ایف چیپٹر1” دیکھنے والے بخوبی جانتے ہوں گے کہ اس کا اختتام گرودا کی موت پرہوا تھا،اب اس کا چچا ادھیرا ایکشن میں دکھائی دے گا جو سلطنت کیلئے لڑے گا۔ادھیراکے روپ میں سنجے دت راکی (اداکار یش) کے ساتھ سونے کی کانوں کاکنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

فلم ” کے جی ایف چیپٹر2″ کے ڈائریکٹرپرشانت نیل ہیں۔ فلم میں اداکارہ روینہ ٹنڈن اور سریندھتی شیٹھی بھی دکھائی دیں گے۔

اس فلم کو 5 زبانوں ہندی، کنّڈا، ملیالم ، تیلگو اورتامل زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں