سندھ:آج سے 18 سال سے زائد افراد کی کرونا ویکسین کا آغاز

فوٹو: آن لائن

سندھ حکومت کے اعلان کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں آج بروز جمعہ 21 مئی سے بیرون ملک جانے والے 18 سال سے زائد افراد کی کرونا ویکسین کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم ویکسی نیشن سینٹر ہفتہ بھر24  گھنٹے کھلا رہے گا۔

محکمہ صحت سندھ نے کرونا ویکسین مرحلے کو مزید فعال بنانے کیلئے ہر 18 سال سے زائد پاکستانی جو تعلیمی ویزا اور اقامہ ہولڈر ہیں اور اجازت نامہ رکھتے ہیں، صرف ان افراد کو ویکسین کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔

فیصلے سے ان افراد کو فائدہ ہوگا جو دن کے اوقات میں مصروفیات کی وجہ سے ویکسین نہیں لگوا سکتے۔

محکمہ صحت سندھ نے اپنے ملازمیں کے علاوہ نجی سطح پر کام کرنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، نرسز اور دیگر خدمات سرانجام دینے والے افراد کو جلد از جلد ویکسین لگوانے کی ہدایت کر دی۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد کیلئے ویکسین لازمی ہے۔ ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

سندھ حکومت نے یہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے بیرون ملک سفر کرنیوالے ہر شہری کو ویکسین لگانے کی اجازت دینے کے اعلان کے بعد کیا۔