سندھ:تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن سینٹرز کھولنے کا فیصلہ

Vaccination Center Khi_1

فوٹو: آن لائن

سندھ میں اساتذہ اور بچوں کے تحفظ کیلئے تعلیمی اداروں میں بھی ویکسین کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبے کے 180 اداروں میں ویکسین سینٹر قائم کرنے پر غور جاری ہے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے زیر صدارت صوبائی کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس 25 مئی کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔ آج ہونے والے اجلاس میں صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں کرونا ویکسنیشن سینٹرز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

سندھ حکومت کے مطابق ہر ضلع اور تحصیل میں 2 درسگاہیں ویکسینیشن سینٹرز کے طور پر استعمال ہوں گی۔

اس سلسلے میں ریجنل ڈائریکٹرز اور ڈسڑکٹ ایجوکیشن افسران سے اسکولز کے نام طلب کرلئے گئے ہیں۔ سینٹرز میں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو ویکسین لگائی جائےگی۔

محمکمہ صحت سندھ کی جانب سے صوبے کے 180سے زائد تعلیمی اداروں میں کرونا ویکسینیشن سینٹرز بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے محکمہ اسکول اور محکمہ کالجز کے 1 لاکھ سے زائد ملازمین کو کرونا ویکسین دینے کا ہدف مکمل ہوسکے گا۔