سندھ:سرکاری پی ایچ ڈی ہولڈرز افسران کوماہانہ 25ہزار روپےدینے کاحکم

Sindh-High-Court-1

فوٹو: سماء ڈیجیٹل

سندھ ہائی کورٹ نے تمام سرکاری پی ایچ ڈی ہولڈرز افسران کو ماہانہ 25 ہزار روپے پی ایچ ڈی الاونس دینے کا حکم دے دیا۔

عدلت نے تحریری فیصلے میں حکم دیا ہے کہ چیف سیکرٹری 15 دن میں سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کریں۔

حکم نامے کے مطابق تمام سرکاری پی ایچ ڈی ہولڈرز افسران کو ماہانہ 25 ہزار روپے دیے جائیں اور کسی محکمے کے پی ایچ ڈی ہولڈز کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔ تمام محکموں کے پی ایچ ڈی ہولڈز افسران کو یکساں الاونس دیا جائے۔

نمائندہ سندھ حکومت نے عدالت کو بتایا تھا کہ صرف یونیورسٹیز میں پی ایچ ڈی ہولڈز کو 25 ہزار روپے الاونس دے رہے ہیں جبکہ دیگر سرکاری پی ایچ ڈی ہولڈز کو 10 ہزار روپے ماہانہ دیا جا رہا ہے۔ جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ایسا امتیازی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟

ڈاکٹر لیاقت علی ابڑو کی درخواست پر عدالت نے حکم جاری کیا۔ ڈاکٹر لیاقت نے مؤقف اپنایا تھا کہ کسی کو 25 تو کسی کو 10 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔