سندھ:معذورافرادکوگھروں میں ویکسین لگانےکااعلان

محکمہ صحت سندھ نے بیمار اور معذور افراد کو ان کے گھروں میں ہی کرونا ویکسین لگائے جانے کا اعلان کر دیا۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے گھروں میں کرونا ویکسینیشن ابتدائی طور پر کراچی اور حیدرآباد میں شروع کی جارہی ہے۔

کرونا ویکسین: پاکستان اور دنیا کی صورتحال

گھروں میں ویکسینیشن کےلیے موبائل ہیلپ لائن 9123 اور 1025 ہیں۔ جو لوگ لینڈلائن فون سے کال کرنا چاہتے ہیں وہ اس نمبر پر کال کریں 123-119-111-021۔

اس سے قبل لوگوں کو اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیج کر انداج کروا سکتے ہیں۔

سندھ کے پارلیمانی صحت کے سکریٹری قاسم سومرو نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ گھروں سے رجسٹرڈ کیےگئے افراد کو کین سائیوفرم اور سینوفرم ویکسین کے شارٹس لگائے جائینگے۔

لاہور: کرونا ویکسینیشن ایمبولینس سروس متعارف

صوبائی محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق سندھ حکومت اب تک 6لاکھ ایک ہزار 759 افراد کو کرونا ویکسین لگا چکی ہے۔ جس میں سے 5لاکھ 45ہزار 288 افراد کو کین سائیوفرم ، 11ہزار سینوفرم جبکہ 45ہزار 471 سائیو وک شارٹس دیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں