سندھ حکومت پر کوئی کام نہ کرنے کے الزامات سازش ہے،مرتضیٰ وہاب

گمبٹ ميں علاج کی خاطرایک پیسہ کسی سے نہیں لیا جاتا

 پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سازش کے تحت کہا جاتا ہے کہ سندھ حکومت کوئی کام نہیں کرتی ہے۔

کراچی میں جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ صحت اور روڈ انفراسٹرکچر میں سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا۔سوچی سمجھی سازش کے تحت کہا جاتا ہے سندھ حکومت کچھ نہیں کرتی۔ کبھی پی ٹی آئی ترجمان کبھی اور کوئی بڑا آدمی اس قسم کی باتیں کرتے ہیں۔

مرتضی وہاب نے بتایا کہ گمبٹ ميں علاج کی خاطرایک پیسہ کسی سے نہیں لیا جاتا اور 4 ارب روپے سندھ حکومت اس ادارے کو دیتی ہے۔ گمبٹ اسپتال سے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس ادارے نے آج تک کچھ نہیں کیا لیکن اس اسپتال میں جگر کے433 آپریشن کئے گئے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ملک کے 135شہروں سے مريض سندھ علاج کيلئے آتے ہيں اور پچھلے8سال ميں13ہزار75افراد کا مفت علاج ہوا۔

متعلقہ خبریں