سندھ حکومت نے موبائل کرونا ویکسنیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرليا۔ صنعتی علاقوں، شاپنگ سينٹرز اور جامعات ميں وين کے ذريعے عوامی مقامات پر کرونا ويکسين لگائی جائے گی۔
سندھ حکومت نے کرونا ویکسینشن کی یومیہ تعداد بڑھانے کی حکمت عملی طے کرلی۔ کراچی میں موبائل ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سندھ حکومت کے مطابق وین کے ذریعے عوامی مقامات پر کرونا ویکسین لگائی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق صنعتی ورکرز کو کرونا ویکسین لگانے کیلئے الگ انتظامات کی تیاری بھی شروع کردی گئی، صنعتی علاقوں میں خصوصی ویکسین سینٹرز قائم کئے جائیں گے۔
سندھ حکومت کے زیر اہتمام موبائل ویکسین وین سی ویو، شاپنگ پلازہ اور جامعات میں ویکسینیشن کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس سے مزید 23 مریض انتقال کر گئے جبکہ 719 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وباء کے دوران مجموعی طور پر 7 ہزار 824 افراد انتقال کرچکے جبکہ 18 ہزار 330 فعال کیسز موجود ہیں۔
متعلقہ خبریں