سندھ حکومت کو دھچکا،4ڈی آئی جیز نےوفاق کےحکم پرجوائننگ دیدی

وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی افسروں کو روکنے کی کوششوں کے باوجود پولیس کے 4 اعلیٰ افسروں نے اسٹيبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق جوائننگ دے دی۔

وفاق کی جانب سے سندھ سے بلائے گئے 4 ڈی آئی جیزنےآئی جی پختونخوا کو رپورٹ کرديا۔ ان افسران میں عبداللہ شیخ، ثاقب میمن ، محد نعمان صدیقی  اور یونس چانڈیو شامل ہیں۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے ان افسران کا کہنا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا حکم ماننے کے پابند ہیں۔

یاد رہے کہ  وفاق نے سندھ کے 8 ڈی آئی جیز سے کہا تھا کہ وہ اپنے چارج چھوڑ دیں۔ ان افسران میں مذکورہ بالا 4 افسران کے علاوہ مقصود احمد، نعیم احمد شیخ، جاوید اکبر ریاض اور عمر شاہد حامد بھی شامل تھے۔

سندھ حکومت افسران کو چھوڑنے کے لیے بھی تیارنہیں جس سے افسران تذبذب کا شکار رہے تاہم ان میں سے 4 ڈی آئی جیز نے بالآخر جوائننگ دے دی۔

تازہ ترین

متحدہ عرب امارات کا جنوری سے نئے قوانین نافذ کرنے کا اعلان
سندھ حکومت کو دھچکا،4ڈی آئی جیز نےوفاق کےحکم پرجوائننگ دیدی
اسلام آباد: ڈاکوؤں نے آئی جی کا پڑوس بھی نہ چھوڑا
فیصل آباد:خاتون شوہرکےشک،بھائی کی گولی کاشکارہوگئی