سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈجلدوسطی وکورنگی اضلاع سے بھی کچرااٹھائے گا

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ضلع وسطی اور ضلع کورنگی میں کچرا اٹھانے کے کام کا آغاز جلد کریگا، جس کیلئے 5 بین الاقوامی کمپنیز نے ٹینڈرز جمع کرادیئے۔

منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنہ کی زیرِ صدارت ضلع کورنگی اور ضلع وسطی میں ہر گھر سے کچرا اٹھانے اور لینڈ فل سائٹ تک پہنچانے کیلئے ٹیکنیکل ٹینڈر جمع کرائے گئے، جس میں 5 بین الاقوامی کمپنیز نے شرکت کی، ان میں سے 3 چین کی جبکہ 2 یورپی کمپنیاں شامل ہیں، ٹینڈر کی ایویلیوایشن کے بعد تقریباً ایک ماہ میں کنٹریکٹر کی سیلیکشن کی جائے گی۔

ایم ڈی زبیر احمد چنہ نے کہا ہے کہ اگلے چند ماہ میں پورے کراچی میں کچرا اٹھانے کے انتظامات سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سنبھالے گا، ہماری ترجیح گھر گھر سے کچرا اٹھا کر مکینوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

واضع رہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے پاس اس وقت ضلع شرقی، جنوبی، غربی اور ملیر میں کچرا اٹھانے کی ذمہ داری ہے جبکہ ضلع کورنگی اور ضلع وسطی میں صفائی کے انتظامات متعلقہ ڈی ایم سیزسنبھالتی ہیں۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ کا مزید کہنا ہے کہ ہم مکینوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، جن اضلاع میں سالڈ ویسٹ کا انتظام ہے وہاں صفائی کے معیار میں بہت بہتری آئی ہے اور جلد ہی ضلع وسطی اور ضلع کورنگی کے مکینوں کو بھی صفائی کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں