سندھ فیسٹول میں کرپشن کےالزامات،نجی ٹی وی کےمالک کی گرفتاری اوررہائی

نجی ٹیلی ویژن کیپٹل ٹی وی کے مالک باسط ریاض شیخ کو واجب الادا رقم کی ادائیگی کے لیے رضامندی کی ظاہر کرنے پر رہا کردیا گیا۔

نیب کےمطابق کیپیٹل ٹی وی کے مالک پر سندھ فیسٹول میں کرپشن کے الزامات ہیں۔ نیب کی جانب سے انھیں  2016سے نوٹس جاری کئے جارہے تھے۔ باسط ریاض نے سندھ فیسٹول کے میڈیا پارٹنر بن کر ایونٹ میں بلائے گئے فنکاروں کو معاوضے ادا نہیں کئے تھے۔

باسط ریاض کو راہداری ریمانڈ کیلیے آج عدالت پیش کیا گیا۔عدالت نے باسط ریاض شیخ کا بیان قلم بند کرنے کے بعد رہا کردیا۔

نیب کراچی نے باسط ریاض کو مسلسل عدم پیشی پراسلام آباد سے حراست میں لیا تھا جس کے بعد وہ اپنے ذمہ واجبات ادا کرنے پر تیار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں