سندھ: لاپتہ تین شہریوں کا سراغ لگا لیا گیا

Baloch-Missing-Persons

فوٹو: آن لائن

لاپتہ افراد سے متعلق کیسز میں گزشتہ 5 سال سے لاپتا تین شہریوں کا سراغ لگا لیا گیا۔

جمعرات 3جون کو لاپتا افراد سے متعلق کیسز کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2017 سے لاپتا محمد یوسف مردان جیل میں قید ہے اور ایک لاپتا شہری کراچی سینٹرل جیل میں ہے۔ جیلوں میں قید شہری مختلف کیسز میں مطلوب تھے۔ تیسرا لاپتا شہری حارث گھر واپس پہنچ گیا ہے۔

عدالت نے لاپتا شہریوں کی نشاندہی ہونے پر کیسز نمٹا دیے۔

عدالت نے دیگر کی بازیابی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس رینجرز اور دیگر سے اگست میں رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ خبریں