سندھ: مزارات، پارکس کل سے کھول دیے جائیں گے

Lal-Shahbaz-Qalandar

فوٹو: اے ایف پی

کراچی سمیت سندھ بھر میں کل 28جون سے مزارات اور امیوزمنٹ پارکس کھول دیے جائیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے میں انڈورجم اور سوئمنگ پول بھی کل سے کھول دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت 19جون کو ہونے والے سندھ ٹاس فورس اجلاس میں مزارات، پارکس، انڈورجم اور سوئمنگ پول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

نوٹیفیکیشن میں عملے اور شہروں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ عملے کو کرونا ویکسین لازمی لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل سندھ میں 21جون سے پرائمری اسکول کھولے گئے تھے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیاں پیر 7جون سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسکے علاوہ آؤٹ ڈور ڈائنگ کی رات 12بجے تک کھولنے کی اجازت ہے اور آؤٹ ڈور ڈائنگ پر لوگوں کے درمیان فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔

ساحل اور سی ویو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سلون بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔