سندھ: میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

فائل فوٹو

محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات سے متعلق تاریخ کا اعلان کردیا ہے، جب کہ پہلی سے 8 ویں جماعت تک کے امتحانات لینے کا فیصلہ اسکولوں کی اپنی مرضی پر منحصر ہوگا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج بروز جمعہ 18 جون کو ہوا۔

اجلاس میں 10 ویں جماعت کے امتحان 5 جولائی اور 12 ویں جماعت کے امتحان 26 جولائی سے شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی کی جانب سے امتحانات کی تاریخ کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نویں کے امتحانات 10 ویں کے اور 11 ویں جماعت کے امتحان بارہویں کے بعد ہوں گے۔ امتحانی پرچے 50 فیصد ایم سی کیوز، 30 فیصد مختصر اور 20 فیصد طویل جوابات پر مشتمل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات کا وقت 3 گھنٹے سے کم کرکے 2 اور 2 گھنٹے سے کم کرکے1 گھنٹے ہوگا۔ پہلی جماعت سے 8 ویں جماعت کے امتحانات اسکول اپنی سہولت کے تحت لے سکیں گے۔

ٹیکنیکل بورڈ کے تحت 10ویں جماعت کے امتحان 6 جولائی اور بارہویں کے 24 جولائی کو ہوں گے۔

متعلقہ خبریں