سندھ میں اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کل ہوگا،سعید غنی

فائل فوٹو

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں صورت حال بہتر ہونے تک اسکولوں کو نہیں کھولا جا سکتا، جب کہ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ اسکولوں کو کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ جمعہ 4 جون کو ہوگا۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں پرائمری اور چھٹی سے 8 ویں جماعتوں کا تدریسی عمل تاحال شروع نہ ہوسکا۔ وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں 7 جون کے بعد نرمی ہوگی یا سختی اس کا فیصلہ جمعہ 4 جون کو کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ اسکول کھولنے کا فیصلہ جمعہ 4 جون کو کیا جائے گا۔ کل ہونے والے اجلاس میں اسکولوں کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسکول کھولنے یا نہ کھولنے کی پوزیشن کچھ دن بعد واضح ہوگی۔ سختیوں کو مرحلہ وار کم کریں گے۔ سندھ حکومت نرمی کی طرف جارہی ہے۔

دوسری جانب صوبے بھر میں کرونا کیسز کی شرح 11 فیصد ہونے پر وزیر صحت سندھ عذیرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایسی صورت حال نہیں کہ چھوٹی جماعتوں کو کھولا جا سکے، جب تک صورت حال میں بہتری اور کیسز میں کمی نہیں ہوتی اسکولوں کو نہیں کھولا جا سکتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ غلط افواہیں آتی رہتی ہیں اور بہت تیزی سے پھیلتی ہیں۔ اس وقت ہسپتالوں میں لوگ آرہے ہیں اور بستر بھر رہے ہیں۔ تشویش ناک بات یہ ہے کہ سندھ میں زیادہ کیسز آ رہے ہیں اور کراچی میں کیسز کی تعداد 11 فیصد ہے۔

متعلقہ خبریں