سندھ میں بینظیر مزدور کارڈ آج تقسیم کیے جائیں گے

sindh-labourers-AFP

فوٹو: اے ایف پی

حکومت سندھ آج صوبہ بھر کے مزدوروں میں بے نظیر مزدور کارڈ تقسیم کرے گی جسے ہر قسم کا مزدور حاصل کر سکے گا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بے نظیر بھٹو مزدور کارڈ کا افتتاح کریں گے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے مطابق مزدوروں اور روز مرہ اجرتوں پر کام کرنے والوں کی فلاح و بہبود کے لیے یہ کارڈ کسی بھی صوبے میں “اپنی نوعیت کا پہلا اقدام” ہے۔

یہ کارڈ صوبے کے ہر مزدور کو جاری کیا جائے گا جس کے تحت مفت تعلیم، صحت کی دیکھ بحال اور بڑھاپے کے فوائد فراہم کیے جائیں گے۔ حادثاتی موت کی صورت میں مزدور کے اہل خانہ کو بھی معاوضہ دیا جائے گا۔

ینظیر بھٹو مزدور کارڈ کا معاہدہ گزشہ سال سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سی ای ایس آئی) اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان طے پایا تھا۔

صوبائی حکومت کو امید ہے کہ کارڈز کی فراہمی سے محکمہ لیبر میں ہونے والی بدعنوانیوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

مزدور اپنے اسمارٹ کارڈ نادرا سے حاصل کرسکیں گے۔