سندھ میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ نہ ہونے کیلئےایس اوپیزپرعمل کریں،تیمورتالپور

سندھ ميں ويکسینيشن کا عمل تیز کردیا گیا

صوبائی وزیرسندھ تیمور تالپور نے بتایا ہے کہ سندھ ميں ويکسینيشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔

پیر کو سماء کے پروگرام نیا دن میں بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر تيمور تالپور نے بتایا کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کرونا وائرس کی کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ شہری ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔ حکومت نے سوچ سمجھ کر لاک ڈاؤن ہٹایا اور اب عوام کا فرض ہے کہ دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کے لیے احکامات پر عمل کریں۔

تیمور تالپور نے بتایا کہ سندھ میں سب سے زیادہ ویکسین لگائی جارہی ہے۔ صوبے کے ویکسینیشن سینٹر جدید ترین ہیں اور لوگوں کو قطاریں نہیں لگانا پڑتیں۔صوبے میں کرونا وائرس کے حالات بہتر ہیں اور بے قابو نہیں ہوئے ہیں۔ جن افراد کو ویکسین لگائی ہے ان کو کرونا ہونے کی صورت میں بیماری کی شدت زیادہ نہیں ہوتی۔

انھوں نے کہا کہ تاجروں کو ويکسینيشن کيلئے مزيد وقت دے رہے ہيں۔حکومت نہیں چاہتی کہ تاجر شکوہ کريں کہ سندھ حکومت نےوقت نہيں ديا ہے۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ مستقبل میں ایسا قانون لائیں گے جہاں صرف وہ جگہیں کھلی ہونگی جہاں کے اسٹاف نے ویکسین لگوائی ہوئی ہوگی۔ ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا ہے لیکن آگے چل کر ایسا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Sindh kai shehri lock down say bachnay kai liye SOPS per amal kerain,Taimour Talpur