سندھ میں سی این جی اسٹیشنز پیر تک کیلئے بند

فوٹو: آن لائن

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سندھ میں پیر تک سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گیس کے کم پریشر سے گھریلو اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے جس کے باعث سندھ میں سی اين جی اسٹيشن کو پير صبح 8 بجے تک گيس فراہمی معطل رہيگی۔

سوئی سدرن گیس کی جانب سے گیس کی عدم فراہمی کے اعلان کے بعد سی این جی اسٹیشنز مالکان نے فی کلو قمیت میں 7 روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔