سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

Rickshaw outside CNG

فوٹو: آن لائن

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 13 دن کی طویل بندش کے بعد کھل گئے۔

دو گیس فیلڈ سالانہ مرمت کے باعث بند ہونے سے گیس کی قلت پیدا ہوگئی تھی جس کے باعث سی این جی اسٹیشن بند کئے گئے تھے۔

اینگرو کا ایل این جی ٹرمینل بھی گیس بحران کے دوران سالانہ مرمت کے لیے بند کیا گیا تھا۔ حکومتی کوششوں سے اینگرو ٹرمینل کی سالانہ مرمت وقت سے قبل مکمل کی گئی۔

گمبٹ اور کنرپساکھی سے ایس ایس جی سی کو 250 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی بحال ہوگئی۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق لائن پیک بہتر ہوگیا مزید کوئی گیس فیلڈ بند نہیں ہو رہی۔ اینگرو کے ایل این جی ٹرمینل سے ایس ایس جی سی کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بحال ہوگئی ہے۔