سندھ میں کرونا کا پھیلاؤروکنےکے لیےعائد پابندیاں،نیا نوٹیفکیشن جاری

فوٹو : آن لائن

محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبے میں عائد پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں آج رات 8 بجے کے بعد گاڑیوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ رات 8 بجے کے بعد ڈرائیور کے ساتھ ایک شخص ایمرجنسی میں سفر کرسکتا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے تحت ہوٹلز، ریسٹورینٹس میں انڈور اور آؤٹ ڈور سروس پر پابندی برقرار ہے۔10سے زائد افراد کی تقریبات میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ گھر، شادی ہال یا کسی بھی مقام پر 10 سے زائد افراد کی تقریب یا اجتماع نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ ہوم ڈیلیوری اورٹیک آوے کی رات 12بجے تک اجازت ہوگی۔

گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ عوام نےاگرتعاون کیا تو2 ہفتوں کے بعد کیسز کم ہوجائینگے جس کے بعد ہم بحالی کی طرف جا سکتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ پابندی کے دوران کاروبار کے اوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے ہونگے۔بیکری اور ملک شاپ رات 12 بجے تک کھلی جاسکتی ہیں۔ڈیپارٹمنٹل اورسپراسٹورشام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔جمعہ اوراتوار کے دن کاروبار مکمل بند رہیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سختی سے کہا تھا کہ اگر ان اوقات کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی کی جائے گی اور عوام نے 2 ہفتے کے لئے لگائی گئی پابندیوں پر مکمل عمل کیا تو آگے آسانی ہوگی۔