سندھ پولیس کا اپنےہی افسر کیخلاف جعلسازی کا مقدمہ

Lahore girl murdered

کراچی میں سندھ پولیس کے ایس پی کیخلاف مبینہ جعلسازی پر اپنے ہی ڈیپارٹمنٹ نے مقدمہ درج کرلیا۔

سندھ پولیس حکام کے مطابق ایس پی اعجاز ہاشمی خلاف میٹھادر تھانے میں جعلسازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس پر افسر نے سنیارٹی لسٹ میں نام نہ ہونے پر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

معاملے کی انکوائری کے دوران اعجاز ہاشمی کی جانب سے تاریخ پیدائش کے معاملے پر جعلسازی پائی گئی جس پر انکوائری افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

دوسری جانب ملزم اعجاز ہاشمی کا کہنا ہے مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج ہوا ہے جلد معاملہ حل ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں