سندھ کا ارساکی ٹیموں کوبیراجزکی مانیٹرنگ کی اجازت دینےسے انکار

Sindh Punjab Water dispute

فوٹو: ٹوئٹر

سندھ حکومت نے ارسا کی تشکیل کردہ ٹیموں کو بیراجز کی مانیٹرنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

سیکریٹری اریگیشن سندھ سلیم رضا کی جانب سے ارسا کو خط لکھ کر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور جس میں کہا گیا ہے کہ ارسا ٹیمیں یکطرفہ طور پر بنائی گئیں ہیں۔

خط کے متن کے مطابق ارسا نے پانی چھوڑنے کی نگرانی کے لیے ٹیمیں یکطرفہ طور پر بنائی گئی ہیں اس لیے غیر جانبدار ٹیموں کی تشکیل تک بیراجز کی مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔

خط میں مطابہ کیا گیا ہے کہ پانی کی پیمائش کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائے اور انسپکشن سائٹس کا تعین اتفاق رائے سے کیا جائے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل ارسا نے سندھ اور پنجاب کے درميان پانی کا مسئلہ حل کروانے کے لیے واپڈا کو نيوٹرل افسران کی تعيناتی کا حکم ديا تھا۔

پنجاب نے ارسا کے احکام ملنے کے بعد اپنی ٹیم بنا دی تھی لیکن سندھ نے ابھی تک اپنی ٹیم نہیں بنائی ہے۔

متعلقہ خبریں