سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اب تک کے غیر سرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی 362 نشستیں حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر ہے۔ اپوزیشن کی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے 52 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
صوبہ سندھ کے 14 اضلاع میں اتوار کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
694 ٹاون کمیٹی میں سے 479 ٹاون کمیٹیوں کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 361 نشستیں حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں
جی ڈی اے 52 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر ہے۔ آزاد امیدوار ابتک 42 نشستوں پر کامیابی حاصل کر چکے ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف کو نو اور جمعیت علمائے اسلام ف کو چھ نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔
قبل ازیں دوران پولنگ مختلف علاقوں میں پر تشدد واقعات میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ پولیس اور رینجرز نے متاثرہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کیا اور پولنگ کے عمل کو جاری رکھا۔
بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ سکھر، نواب شاہ اور لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں میں بعض جگہوں پر کانٹے کے مقابلے دیکھنے میں آئے۔
پولیس کے مطابق پولنگ کے دوران مختلف علاقوں میں پر تشدد واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں، نوشہروفیروز کے علاقے بھریاسٹی میں ووٹرز کے درمیان تصادم ہوا۔ پولنگ کچھ دیرکیلئے روکی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو کیا۔
کندھ کوٹ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پیپلزپارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔ تصادم کاواقعہ میونسپل کمیٹی وارڈنمبر 10 میں پیش آیا جہاں لاٹھیاں لگنے سے 30 کارکن زخمی ہو گئے، جبکہ متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

آزاد امیدوار ابتک 42 نشستوں پر کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)