سندھ کے ہرضلع میں نادرا رجسٹریشن دفتر قائم ہوگا، اسدعمر

وفاقی وزیر نے سوبھو ڈیرو میں سینٹر کا افتتاح کیا

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے ہر ضلع میں نادرا رجسٹریشن دفاتر قائم کرے گی۔

پیر 24مئی کو وفاقی وزیر نے سوبھو ڈیرو میں ایک سینٹر کا اففتاح کیا۔ اس سے قبل سوبھو ڈیرو کے شہریوں کو شناختی کارڈ سے متعلق گمبٹ جانا پڑتا تھا۔

اسد عمر نے بتایا کہ ہمارا منصوبہ یہ ہے نادرا کے دفاتر لوگوں کے قریب لائیں، چاہے وہ جہاں بھی رہتے ہوں اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان مراکز میں مہیا کی جانے والی خدمات بھی نمایاں رہیں۔

انہوں نے سے بات کی نشاندہی بھی کی کہ شہریوں کو سکسیشن (وراثتی) سرٹیفکیٹ کے حصول مین دشواری کا سامنا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے لیٹرز آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفیکیٹ ایکٹ 2020 نے نادرا کو اس قابل بنا دیا ہے۔

پہلے سول جج ان کو جاری کرتے تھے اور اس عمل میں کئی سال لگتے تھے۔ قانونی ورثاء کو صرف کنبہ کے اندراج کا سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا اور وراثتی سرٹیفکیٹ انہیں 15 دن میں جاری کردیا جائے گا۔

لیٹرز آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکسیشن سرٹیفیکیٹ کسی متوفی شخص کے قانونی ورثہ کے ذریعہ ان کی جائیداد کے وارث ہونے کے لیے حاصل کیے جاتے ہیں۔

وفاق وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے گذشتہ ماہ سکھر کے دورے پر آپ سے جو وعدہ کیا تھا وہ عمران خان نے پورا کیا ہے۔ اس طرح کے بہت سارے منصوبے جلد ہی سندھ میں متعارف کروائے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں