سندھ:18عمر سے زائد افراد کی ویکسینیشن کل21 مئی سے شروع ہوگی

CM Sindh Murad Ali Shah

فوٹو: آن لائن

سندھ حکومت نے کل بروز جمعہ 21 مئی سے عام عوام کیلئے ویکسین شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق ہر 18 سالہ پاکستانی جو شناختی کارڈ رکھتا ہو، جس کے پاس بیرون ملک جانے کیلئے تعلیمی ویزا اور کام کرنے کا اجازت نامہ ہو، وہ 21 مئی 2021 سے ویکسین کے لیے اہل ہوگا۔

محکمہ صحت سندھ نے کرونا ویکسین مرحلے کو مزید فعال بنانے کیلئے ایکسپو سینٹر میں قائم ویکسینیشن سینٹر کو بھی ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے سے ان افراد کو فائدہ ہوگا جو دن کے اوقات میں آفیس اور کاروباری مصروفیات کی وجہ سے ویکسین نہیں لگوا سکتے۔

محکمہ صحت سندھ نے اپنے ملازمیں کے علاوہ نجی سطح پر کام کرنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈکس، نرسز اور دیگر خدمات سرانجام دینے والے افراد کو جلد از جلد ویکسین لگوانے کی ہدایات دیں ہیں۔ ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ پروفیشنل کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔