سوات کا پوشیدہ حسن، چوکیل بانڈہ

سفید پوش پہاڑ،گنگناتےجھرنے،قدیم طرزمکانات

سوات کی حسین وادی چوکیل بانڈہ قدرت کی بھرپور فیاضیوں کا مظہر اورملک کی انمول جگہوں میں سے ایک ہے۔

قدرت کے اس حسين عطیے ميں آج کل رنگ برنگے پھولوں کی بہارآئی ہے جسے سیاح دیکھ کردنگ رہ جاتے ہيں۔سیاحوں کا کہنا ہے کہ یہاں ماحول بہت اچھا ہے کسی قسم کا خوف نہیں اور یہاں آکر گلیشئرز کا نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے۔علاقے میں موجود سیاحوں کا کہنا ہے کہ یہ بہت خوبصورت علاقہ ہے باقی لوگوں کو بھی یہی پیغام دیں گے کہ وہ اس جگہ کا وزٹ ضرور کریں۔سطح سمندر سے 10 ہزار 700 فٹ بلندی پرواقع اس وادی نے سياحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہوئی ہے۔برف سے ڈھکے پہاڑوں اور گنگناتے جھرنوں سے مالا مال چوکیل بانڈہ کالام روڈ سے 2 گھنٹے کی دوری پر واقع ہے ليکن وہاں تک پہنچنے کے لیے پتھریلے اور دشوار گزار راستوں سے ہوکر جانا پڑتا ہے۔چوکیل بانڈہ میں ہرجانب ہریالی اور پرانے طرز تعمیر کے مکانات يہاں کی خوب صورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں