سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نیا سفری ہدایت نامہ جاری

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

سول ایوی ایشن کے مطابق کیٹیگری سی ممالک سے پاکستان آمد پر پابندیوں میں 31 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔ سی کیٹیگری ممالک سے صرف پاکستانی مسافروں کو آنے کی اجازت ہوگی۔پاکستانیوں کو پرواز سے72 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ بھارت، بنگلہ دیش،جنوبی افریقہ سمیت26ملکوں کو کیٹیگری سی میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں