سٹیزن پورٹل سے پلاٹس اور گھروں پر قبضے کے مسائل حل ہونے لگے،عادل صافی

پورٹل پر25 سے 30 ہزار شکایات کنندگان مسائل حل ہونے سے پوری طرح مطمئن

Your browser does not support the video tag.

سمندر پار پاکستانیوں کی پاکستان میں جائیداد پر قبضہ مافیا نے نظریں گاڑھ لی ہیں۔

وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر پلاٹس اور گھروں پر قبضے سے متعلق ڈیڑھ لاکھ سے زائد شکایات کا اندراج کرایا گیاہے۔انچارج وزیر اعظم پورٹل عادل سعید صافی نے سماء کے نمائندے ظہیرعلی خان کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ پورٹل پر25 سے 30 ہزار شکایات کنندگان مسائل حل ہونے سے پوری طرح مطمئن ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم پورٹل پر رجسٹر اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد 2 لاکھ16 ہزار ہے۔ پورٹل پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سے سب سے زیادہ شکایات ملیں۔ سی ڈی اے، ایل ڈی اے اور پرائیویٹ سوسائٹیز میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پلاٹس پر قبضے ہوئے۔ عادل صافی نے دعوی کیا کہ اب تک 40 فیصد شکایت کنندگان کے مسائل کو حل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں