سہراب گوٹھ میں مویشی منڈی کی رونقیں سج گئیں

فوٹو: آن لائن

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی۔

ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی آج (بروز 10جون) سے تمام بیوپاریوں اور خریداروں کیلئے کھول کردی گئی ہے جبکہ مختلف شہروں سے مویشیوں کی آمد کا سلسلہ تیز ہوگیا۔

مویشی منڈی میں پنجاب اور سندھ کے کئی شہروں شیخورہ، سرگودھا، رحیم یارخان، لاڑکانہ اور کراچی سے 200 سے زائد قربانی کے جانور مویشی منڈی لائےجاچکے ہیں۔

کراچی سپرہائی وے مویشی منڈی میں انتظامیہ کی جانب سے بیوپاریوں اور جانوروں کےلیے چارے سمیت پانی اور 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کا انتظام کیا گیاہے۔

ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاوکہ نے شہریوں اور بیوپاریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا ایس او پیز کے تحت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں جبکہ منڈی آنےسے قبل ہر شخص ماسک کا لازمی استعمال کرے۔