سہ ملکی سیریز: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 میچ آج

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان یہ ٹی20میچ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا (فائل فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان اور بنگلہ دیش کے ٹرائی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔
پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ملکی سیریز کا یہ میچ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہوگا۔
مزید پڑھیں
تینوں ممالک کے درمیان ہونے والی یہ سہ ملکی سیریز گذشتہ تین برسوں میں آئی سی سی کے کرکٹ کھیلنے والے فُل ممبرز کے مابین پہلی سیریز ہوگی۔
رواں ماہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے یہ سیریز تینوں ٹیموں کو ایونٹ کی بھرپور تیاری کا موقع فراہم کرے گی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک 15 ٹی20 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں 13 مرتبہ پاکستان کامیاب ہوا جبکہ 2 مرتبہ بنگلہ دیش نے فتح حاصل کی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری ٹی20 میچ گذشتہ سال نومبر میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے ہرادیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے حال ہی انگلینڈ کے خلاف سات ٹی20 میچز پر مشتمل ہوم سیریز کھیلی ہے۔
اس سیریز میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو 3-4 سے ہرا دیا تھا۔ سیریز کے پہلے چار میچ کراچی جبکہ آخری تین میچز لاہور میں کھیلے گئے تھے۔