سیالکوٹ:فردوس عاشق اوراسسٹنٹ کمشنر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ

اسسٹنٹ کمشنر وہاں سے چلی گئیں

سیالکوٹ میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے درمیان سخت جملوں کو تبادلہ ہوا۔

اتوار کو سیالکوٹ میں بازار کے دورہ میں فردوس عاشق اور اسسٹنٹ کمشنر کے درمیان بحث ہوگئی۔دکانوں پر گلے سڑے پھل ديکھ کر معاون خصوصی غصے ميں آگئيں اور انھوں نےاسسٹنٹ کمشنرکوبلا کر ڈانٹ دیا۔اسسٹنٹ کمشنر سونيا صدف نے جواب ديا کہ ميڈم آرام سے بھی بات کی جا سکتی ہے۔ اس پر فردوس عاشق اعوان مزيد آگ بگولہ ہوگئيں اورجواب دیا کہ کيا آپ آسمان سے اتری ہيں؟۔

حالات کی سنگینی دیکھ کراسسٹنٹ کمشنر وہاں سے چلی گئيں مگر فردوس عاشق اعوان کا غصہ ٹھںڈا نہيں ہوا۔ بازار کے باہر بھی میڈیا سے بات کرتےہوئے انھوں نے کہا کہ وزيراعلیٰ پنجاب سے اسسٹنٹ کمشنر کی شکايت کروں گی۔ ڈپٹی کشمنرکو بھی ديکھنا چاہيے کہ بازاروں میں سب اچھا کی رپورٹ دينے والا سچ بول رہا ہے يا جھوٹ کہہ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں